qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

معاون سے بوسہ بازی کرتے پکڑے گئے برطانوی وزیر صحت۔ مستعفی ہونا پڑا۔

میٹ ہینکاک اور ان کی معاون گینا کولاڈ اینجلو

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک اور ان کی معاون گینا کولاڈ اینجلو کی ایک دوسرے سے بوسہ لینے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں تھیں جس کے بعد وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔اس معاملے پر وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے بھی کہا تھاکہ بورس جانسن نے میٹ ہینکاک کی معذرت قبول کرلی ہے اور انہیں وزیر صحت پر مکمل بھروسہ ہے۔تاہم اب برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے میٹ ہینکاک اور گینا کولاڈ اینجلو کی ویڈیو اور تصاویر شائع کیں جو ممکنہ طورپر 6 مئی کو سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی ہیں۔گینا کولاڈ اینجیلو اور میٹ ہینکاک آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ریڈیو اسٹیشن میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، انہیں گزشتہ ستمبر وزیر صحت کا معاون مقرر کیا گیا تھا۔میٹ ہینکاک اور گینا کولاڈ اینجلیو دونوں ہی شادی شدہ ہیں اور دونوں کے 3،3 بچے ہیں۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

امروہا۔شیعہ کونسل کی جانب سے جلوس محمدی کا استقبال

qaumikhabrein

سری لنکا کی معیشت کا بد ترین زوال

qaumikhabrein

مولانا صفی حیدر نے مولانا آغاروحی کی مہم کی تائید کی

qaumikhabrein

Leave a Comment