
اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے سوتیلے بھائی اور شہزادہ حمزہ بن حسین نے یہ دعویٰ ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہیکہ ملک میں بد عنوانی، ہراسانی،نا اہلی کا نظام ہے۔ حمزہ کا ویڈیو بیان سنیچر کو اردن کی فوج کے ذریعے انن خبروں کی تردید کے بعد آیا کہ شہزادہ حمزہ بن حسین کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

حمزہ سابقہ ولی عہد بھی ہیں۔ اردن فوج کا کہنا ہیکہ حمزہ بن حسین سےاپنی سرگرمیاں موقوف کرنے کو کہا گیا ہے جو وہ شاہ عبداللہ کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے کے لئے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اردن فوج کا کہنا ہیکہ یہ وارننگ اس وسیع سازش اور جاری جانچ کا حصہ ہے جسکے تحت ایک سابق وزیر، شاہی خاندان کے ایک جونئر ممبر اور متعدد دیگر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ شہزادہ حمزہ نے کسی سازش میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا ہیکہ کہ انہیں گھر سے باپر نکلنے لوگوں سے ملنے اور باتیں کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس بیچ کئی ملکوں کے اعلیٰ رہنماؤں نے شاہ عبداللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔