
لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی خبر ہے۔اوم بڑلا بیس مارچ سے دہلی میں آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں ایڈمٹ ہیں۔ ایمس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہیکہ لوک سھا اسپیکر کی حالت مستحکم ہے۔ انکے تمام اعضا ٹھیک ڈھنگ سے کام کررہے ہیں۔ اوم بڑلا انیس مارچ کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے بیس مارچ سے وہ ایمس کے خصوصی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔