qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

لندن میں موسلادھار بارش ۔ پانی گھروں اور کاروباری اداروں میں داخل۔

لندن میں بارش کے بعد کے مناظر

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہیں ہیں جبکہ بارش کا پانی گھروں اورکاروباری مراکزمیں داخل ہونےسےمعمولات زندگی بھی درہم برہم ہوگیے ہیں۔حکام کے مطابق نیوہام اور وپس کراس نامی اسپتال انتظامیہ نے اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کو سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو متبادل اسپتال جانے کی ہدایت کی ہے تاہم خراب صورتحال کے پیش نظر شہر کی متعدد سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہیں سیلاب سے متاثر ہونے پر امداد کیلئے ایک ہزار سے زائد کالز موصول ہوئی ہیں جبکہ وہ گاڑیوں میں پھنسے شہریوں سمیت سیلاب زدہ گھروں کے تہہ خانوں سے لوگوں کو ریکسیو کر رہے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی مشرقی انگلینڈ کے مختلف حصوں میں بارش کا انتباہ برقرار ہے تاہم شہر میں 41.66 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے لندن کے مختلف حصوں سمیت شہر کے قریبی مقامات میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Related posts

ایک دوسرے کی قصیدہ خواں،بی جے پی و بی ایس پی۔تحریر۔سراج نقوی

qaumikhabrein

فلسطینی وزیر خارجہ کا سرحدی اجازت نامہ اسرائیل نے ضبط کرلیا

qaumikhabrein

امروہا نگرپالیکا پریشد دفتر نا اہل اور بد مزاج ملازمین کا اڈہ

qaumikhabrein

Leave a Comment