qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

قرآن کی حفاظت کا وعدہ اللہ نے کیا ہے۔ کوئی اسکاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔ مولانا گلزار جعفری۔

قرآن مجید اللہ نے نازل کیا ہے اور اسکی حٖفاظت کا وعدہ بھی اسی نے کیا ہے اس لئے کوئی شخص کلام اللہ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ یہ کہنا ہے مولانا گلزار جعفری کا۔ امروہا کے محلہ جعفری کے عزاخانہ میں ایک محترمہ کے ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے قرآن کی کچھ آیات کو بعد میں بڑھائے جانے کے وسیم رضوی کے بیان کے پس نظر میں کہا کہ اس قسم کی بکواس ایسے لوگ ہی کرتے ہیں جنہیں تاریخ اسلام کا کوئی علم نہیں ہے۔

مولانا گلزار جعفری نے کہا کہ قرآن مجید رسول اللہ کی زندگی میں ہی مکمل ترتیب پا گیا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو رسول حدیث ثقلین ارشاد نہ فرماتے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جارہے ہیں ایک کتاب اللہ اور دوسری اپنی عترت یعنی اہل بیت۔ مولانا گلزار جعفری نے کہا کہ رسول کے بعد قرآن میں آیات کے اضافے کی بات رسول کی اسی حدیث سے غلط ثابت ہو جاتی ہے۔ مولانا نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جن آیات کو ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں تفسیر کے ساتھ انکے پس منظر اور شان نزول کے ساتھ ان آٰیات کی تلاوت کیی جائے تاکہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ مجلس عزا میں سوز خوانی حسن امام اورا نکے ہمنواؤں نے کی۔

Related posts

عہد ساز سلام گزار اشرف عباس کی تیسری برسی

qaumikhabrein

سعودی عرب میں 13 اپریل سے ہوسکتا ہے رمضان کا آغاز۔

qaumikhabrein

اسرائیلی فوجی،مشقوں میں شامل ہونے سے کترا رہے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment