qaumikhabrein
Image default
سیاستقومی و عالمی خبریں

فی کس آمدنی کے معاملے میں ہندستان بنگلہ دیش سے بھی پیچھے۔

فی کس آمدنی کے معاملے می ہندستان اپنے ہمسایہ بنگلہ دیش سے بھی پیچھڑ گیا ہے۔ خبروں کے مطابق مالی برس 2020-21 میں بنگلہ دیش کی فی کس آمدنی 2,227 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ ہندستان کی فی کس آمدنی 1,947 ڈالر پر رکی ہوئی ہے۔ یہ بنگلہ دیش سے 280 ڈالر کم ہے۔

خبروں کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی صدارت میں ہوئی ورچوئل میٹنگ میں فی کس آمدنی کے تازہ اعداد و شمار بنگلہ دیش کے پلاننگ وزیر ایم اے منان نے پیش کئے۔ گزشتہ مالی برس کے دوران بنگلہ دیش کی فی کس آمدنی 2,064 ڈالر تھی جبکہ 2007 میں بنگلہ دیش کی فی کس آمدنی ہندستان کی فی کس آمدنی سے آدھی تھی۔

فائل فوٹو

گزشتہ برس اکتوبر میں انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے تخمینہ لگایا تھا ایک عام بنگلہ دیش باشندے کی آمدنی ایک عام ہندستانی باشندے کی آمدنی سے زیادہ ہو جائے گی۔ ہندستانی حکام تسلی کے لئے یہ جواز پیش کرسکتے ہیں کہ ہندستان اس وقت کورونا کی وبا سے گھرا ہوا ہے ۔ لاک ڈائن کی وجہ سے کام دھندے چوپٹ ہیں۔اس لئے اسکی فی کس آمدنی بھی متاثر ہوئی ہے لیکن گزشتہ چھ برس میں ہندستان کی معیشت جس تیزی سے انحتاط کا شکار ہوئی ہے اس میں فی کس آمدنی کم ہونا تعجب کی بات نہیں ہے۔

Related posts

اس سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ۔ہندستان میں نہیں ہوگا نظارہ۔

qaumikhabrein

آسٹریلیا کی 30 خواتین  کیوں ہوئیں مشرف بہ اسلام؟

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کے بعد اب غزہ پر اسرائل کے وحشیانہ حملے

qaumikhabrein

Leave a Comment