qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فن لینڈ کی وزیر اعظم کو سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنا مہنگا پڑا۔ کیس درج۔

سنا مارین۔وزیر اعظم۔فنلینڈ

فن لینڈ کی پولیس نے سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنے کے سلسلے میں فن لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیاہے۔35 سالہ سنا مارین نے سرکاری رہائش گاہ میں قیام کے دوران اہلخانہ کے ناشتے کے بل کی مد میں عوامی خزانے سے ماہانہ 300 یورو وصول کیے جس پر انہیں سخت عوامی ردعل کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر بحث میں عوام نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ رقم واپس کریں، استعفی دیں اور گھر جائیں۔اس حوالے سے وزیراعظم سنا مارین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ان سے پہلے جو شخصیات اس عہدے پر براجمان رہیں انہیں بھی اس مد پر خرچ کرنے کے لئے رقم ملتی تھی۔ یہ تو بات ہے فن لینڈ کی ایک ہمارا ملک ہے جہاں عوام کی خدمت کے نام پرمنتخب ہونے والے سیاسی لیڈر سرکاری خزانہ لوٹتے کھسوٹتے رہتے ہیں اور انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔

Related posts

جونی پنشن معاملہ۔ ہڑتالی سرکاری تنظیموں کا ناسک میں مورچہ

qaumikhabrein

ایران کے دو اہکاروں کی پر اسرار طریقے سے موت

qaumikhabrein

احمد آباد۔۔ کسان لیڈروں کو پریس کانفرنس نہیں کرنے دی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment