ورثہ پبلی کیشنز اور فضلی سنز کے زیرِ اہتمام فرہنگِ دبیر منظر عام پر آنے والی ہے۔
فرہنگِ دبیر میں مرزا سلامت علی دبیر کے چار سو سے زیادہ مراثی سے تقریباً 5500 الفاظ کے معنی و مفاہیم بیان کئے گئے ہیں۔ ۔ فرہنگِ دبیر پاکستان میں دبیر کے مراثی کی پہلی فرہنگ ہے اور ورثہ پبلی کیشنز اور کینیڈا کی فروغِ مرثیہ انٹرنیشنل کی وساطت سے منظر عام پر لائی جا رہی ہے ۔ ہندستان میں فرپنگ دبیر عون پرتاب گڑھی 8052954806 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ امریکہ/کینیڈا میں فرپنگ دبیر جلد ہی amazon کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہو گی۔ 496 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 1200 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اسے اصغر مہدی اشعر نے ترتیب دیا ہے۔
پاکستان میں دبیر کے مراثی کی بھلے ہی یہ پہلی فرہنگ ہے لیکن ہندوستان میں 2014 میں پروفیسر سیدمحمد سیادت نقوی امام جمعہ یہ کام پہلے ہی کر چکے ہیں۔ فرہنگ مراثی دبیر کی پہلی جلد جو 15 مرثیوں پر مشتمل ہے مع تشریح 2014 میں منظر عام پر آ چکی ہے ۔