غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں ایک معذور شخص اسکی حاملہ بیوی اور تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔ رشتے داروں اور حکام کے مطابق 33سالہ عیاد صالح، اسکی 33 سالہ حاملہ بیوی امانی اور تین سالہ بچی نغم بدھ کو اس وقت حملے میں ہلاک ہوئے جب وہ دوپہر کے کھانے کی تیاری کررہے تھے۔ وسطی غزہ پٹی کے دیر البلاح میں تین کمروں کے فلیٹ پر اسرائیل کا میزائل آکر گرا۔ عیاد صالح کے بھائی عمر صالح کا کہنا ہیکہ انکا بھائی چودہ برس سے معزور تھا اور وہ مسلح جنگجو نہیں تھا۔