qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عید غدیر کے موضوع پر مصوری کا مقابلہ۔ کئی ملکوں کے بچوں نے لیا حصہ۔

مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدر ٓباد کی جانب سے پیغام ولایت کو بچوں تک پپچانے کے لٗے ” ڈرائنگ کمپٹیشن ” منعقد کیا گیا جس میں ہندوستان کے علاوہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔ مکتب کی جانب سے اس مقابلہ میں شرکت کرنے والے بچوں کی تعداد پچاس کے قریب تھی جن میں سے دو بچوں اور دو بچیوں کو انعام کا مستحق قرار دیتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اس مقابلے میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقوام کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔ مکتب کے بانی و پرنسپل سید شاداب احمد رضوی نے منتخب بچوں میں سب سے پہلا نام سمیت کمار ورما صوبہ جھارکھنڈ کو دیا ۔ سیدہ مرضیہ فاطمہ حیدرآباد ، مہرین فاطمہ حیدرآباد اور سید محمد تقی حیدری مقیم دوبئی کی تصاویر کو قابل ستاٗش قرار دیا گیا۔ ۔ مقابلہ کے انعام یافتہ بچوں کے نام کا اعلان بروز غدیر مکتب کی جانب سے منعقدہ جشن میں کیا گیا۔ مکتب سدرۃ المنتہی کا اگلا انعامی مقابلہ بعد محرم الحرام ” مقابلہ سوز و سلام ” ہوگا اس میں شرکت کرنے کے لئے مومنین اپنے بچوں اور بچیوں کو سوز و سلام پڑھنا سکھاٗییں اور مقابلہ میں شرکت کے لٗے مکتب کے پرنسپل سے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 9948869645

Related posts

دہلی حکومت کے اختیارات اور محدود۔۔ این سی ٹی ترمیمی بل منظور

qaumikhabrein

آہ۔ قاسم رضا۔۔لکھنؤ ایک مخلص قلمکار سے محروم۔

qaumikhabrein

میرٹھ۔ اے ایم یو کی سابق خواتین طالبات نے سر سید کو پیش کیا خراج

qaumikhabrein

Leave a Comment