مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد نے پیغام ولایت کو بچوں تک پہنچانے کے لئے غدیر سے متعلق پینٹنگ مقابلہ رکھا ہے۔ منتخب پینٹنگ کرنے والے بچوں کو ایک ہزار روپئے نقد انعام پیش کیا جائے گا۔ ۔ بانی و پرنسپل مکتب سید شاداب احمد رضوی نے تمام مومنین کے بچوں اور بچیوں کو اس مقابلہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے والدین سے گذارش کی ہے کہ اس پیغام ولایت کو پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔ پینٹنگز غدیر کے موضوع پر ہی ہونی چاہئیں۔
بچوں کے ذریعے تیار کردہ پینٹنگ کو 16 ذی الحجہ تک 9948869645 پر وہاٹس ایپ کریں یا ایک میل maktabesidratulmuntaha@gmail.com پر روانہ کریں۔
ہماری ویب سائٹ www.maktabsm.in ہے۔