عراق کے صلاح الدین صوبے میں داعش نے ایک تعزیتی مجلس پر حملہ کیا ہے۔ اس حملےمیں سات افراد ہلاک اور17 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی صلاح الدین صوبے میں یصرب شہر میں منعقدہ ایک تعزیتی جلسے پرداعش دہشت گردوں کی فائرنگ میں سات افراد مارے گئے۔ خبروں کے مطابق ایک نوجوان ندی میں ڈوب کر مر گیا تھا اسکی تعزیتی مجلس ہورہی تھی۔ دہشت گردوں نے جلسے کی حفاظت پر تیعنات پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا۔ اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی۔ دہشت گردوں نے تعزیتی جلسے پر فائرنگ کردی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کئی سلامتی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملہ کرکے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
previous post