qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

طالبان کے دباؤ میں امریکہ۔ بائڈن نے کہا 31 اگست امریکہ چھوڑ دیگا کابل۔

لگتا ہے امریکہ طالبان کے دباؤ میں آگیا ہے۔امریکا نے کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن پر قائم رہنے کا اعلان کردیا، امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر جوبائیڈن نے پینٹاگون کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ خالی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی طالبان نے امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ طے شدہ تاریخ تک امریکی فوجی افغاستان سے روانہ ہو جائیں ورنہ انجام کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

انتظامی عہدے دار کے مطابق پنٹاگون نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ارسال کردہ سفارشات میں کہا تھا کہ امریکی افواج کی تیاریاں مکمل ہیں اور وہ بآسانی 31 اگست کی ڈیڈ لائن پر کابل ایئرپورٹ خالی کرسکتے ہیں جس پر بائیڈن نے ان سفارشات کو منظور کرلیا ہے، اب قومی امکان ہے کہ امریکا دی گئی ڈیڈ لائن پر کابل خالی کردے گا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جی 7 سربراہان کو چاہیے کہ وہ طالبان کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ 31 اگست کے بعد بھی افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند تمام افراد کومحفوظ راستے دینے کی ضمانت دیں۔(بشکریہ۔ گلوبل نیوز)

Related posts

سرکردہ صحافی ظفر آغا کو صدمہ۔ اہلیہ کا انتقال۔

qaumikhabrein

ایران۔ صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کل۔ تمام تیاریاں مکمل۔

qaumikhabrein

امروہا میں پیغمبر اکرم کی ولادت کے موقع پر محفل نور۔

qaumikhabrein

Leave a Comment