qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ضلع بکسر میں گنگا ندی سے نکل رہی ہیں درجنوں لاشیں۔لوگوں میں دہشت۔

تصویر بشکریہ ستیہ ہندی

بہار کے ضلع بکسر کے چوسا قصبے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مہادیو گھاٹ پر گنگا میں بہہ کر آنے والی لاشوں کا ڈھیر لگ گیا۔ چشم دیدوں کے حوالے سے این ڈی ٹی وی کا کہنا ہیکہ صبح صبح درجنوں لاشیں گنگا ندی میں بہتی ہوئی مہا دیو گھاٹ پر آلگیں۔ لاشیں پھولی ہوئی تھیں اور بری طرح سڑ گل چکی تھیں۔ ایک اندازے کے مطابق اتر پردیش کی جانب سے پانی کے بہاؤ کے ساتھ یہ لاشیں یہاں پہونچیں۔ موقع پر پہونچے سرکاری حکام کا کہنا ہیکہ شک ہیکہ یہ لاشیں کورونا ے مارے گئے لوگوں کی ہوسکتی ہیں جنہیں انکے گھر والوں نے گنگا ندی کے حوالے کردیا۔مقامی افراد کا کہنا ہیکہ سو سے زیادہ لاشیں چوسا کے مہا دیو گھاٹ پر پہونچی ہیں۔ لوگوں کا احساس ہیکہ یہ لاشیں بنارس یا الہ آباد سے بہکر آئی ہیں۔

۔ اتر پردیش میں بہت تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے خاص طور سے پنچایت چناؤ کے بعد کورونا دیہات تک پہونچ گیا ہے۔ یہ بھی اندازہ لگایا جارہا ہیکہ لاشوں کا تعلق گنگا کنارے بسے علاقوں سے ہے۔ مقامی حکام معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Related posts

معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنا ہی سر سید کو حقیقی خراج عقیدت ہے

qaumikhabrein

اسرائیل کے تئیں بنگلہ دیش کا نرم ہوتا رویہ۔ بنگلہ دیشی پاسپورٹ اب اسرائیل کے سفر کے لئے بھی جائز۔

qaumikhabrein

وزیر اعظم اداکاری کے ساتھ اب فلموں کا پروموشن بھی کرنے لگے ہیں۔ اسد الدین اویسی

qaumikhabrein

Leave a Comment