qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیر

ضلع بارہمولہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بلاک شیرآباد کھورکے مالموہ میں سی آر پی ایف کی چوالیس بٹالین کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔اس کیمپ میں سی آر پی ایف کی چوالیس بٹالین کے ڈاکٹروں نے بلاک شیر آباد کھور کے سیکڑوں لوگوں کا مفت علاج ومعالجہ کیا.۔

ساتھ ہی انہیں مفت دوائیں بھی تقسیم کیں ،۔میڈیکل کیمپ کی نگرانی سی آر پی ایف چوالیس بٹالین کے کمانڈنگ آفیسرآری وائی نندکشور کررہے تھے۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔علاقے کے لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ایک مقامی سید جاوید کا کہنا تھا کہ سی آرپی ایف کے وہ انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے یہاں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔جس سے غریبوں کو بے حد فائدہ ملا۔

ایک خاتون نے کہا کہ غریب لوگوں کے لئے اس طرح کے مفت کیمپ کافی سود مند ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے فوج سے اپیل کہ اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جائیں ۔چوالیس بٹالین کے کمانڈنگ آفیسرآری وائی نندکشور نے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مہینے میں مختلف مقامات پر اس طرح کے کیمپ منعقد کرتے ہیں ۔اس دوران سماجی دوری اور ماسک کا خاص خیال رکھاگیا۔
( رپورٹ۔حرہ فیضان ۔کشمیر)

Related posts

بی جے پی کے لیے ہندوتو کا ایجنڈہ۔۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

امام رضا کے روضے پر ہندستان کے لئے خصوصی اجتماعی دعا۔

qaumikhabrein

گوگی شریف میں عرس مبارک ۔نقش کامل کی رسمِ اجرا

qaumikhabrein

Leave a Comment