qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

صحافی ونود دووا کو سپریم کورٹ سے راحت۔ بغاوت کا کیس خارج۔

تصویر بشکریہ لائو لا

سرکردہ صحافی ونود دووا کے خلاف بغاوت کے کیس کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ ونود دووا کے خلاف یہ کیس ہماچل پردیش کے ایک بی جے پی لیڈر کی شکایت پر شملہ میں درج کیا گیا تھا۔ جسٹس یو یو للت اور ونیت سرن پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے ونود دووا ، ہماچل پردیش حکومت اور شکایت کنندہ کے دلائل سننے کے بعد اس کیس میں اپنا فیصلہ گزشتہ برس اکتوبر میں فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ صحافی ونود دووا کے خلاف بی جے پی کے مہاسو یونٹ کے صدر اجے شیام کی شکایت ہر بغاوت، عوامی پریشانی،ہتک عزت اور شرارت کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ونود دووا پر الزام تھا کہ تیس مارچ کے اپنے یو ٹیوب شو میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کے سلسلے میں قابل اعتراض مواد پیش کیا تھا۔ صحافی برادری نے ونود دووا کے خلاف بغاوت کا کیس خارج کئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ونود دووا اور انکی اہلیہ کورونا کے علاج کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔

Related posts

انتخابی نتائج کا پیغام ۔۔۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

نائجیریا۔ قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد137

qaumikhabrein

مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسی کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment