qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شیو ورما میڈیا ایوارڈ 2021 کا اعلان۔

انقلابی کامریڈ شیو ورما میڈیا ایوارڈ کے لئے منتخب شدہ افراد کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رام شرن جوشی کی سربراہی میں قائم جیوری نے نیوز فوٹو گرافی کے لئے بعد از مرگ دانش صدیقی کو منتخب کیا ہے۔

دانش صدیقی

الیکٹرانک میڈیا اور ٹیلی ویزن کے لئے بھارت سماچار کے ایڈیٹر برجیش مشرا کو منتخب کیا گیا ہے۔ برجیش مشرا کو یہ ایوارڈ کورونا لہر کے دوران اتر پردیش میں گنگا ندی کنارے لاکھوں ہندوؤں کی لاشیں دفنائے جانے سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ کے لئے دیا گیا ہے۔ نیوز پورٹل اور سوشل میڈیا کے لئے مشترکہ طور پر مندیپ پونیا کو دہلی بارڈر پر کسانوں کی تحریک پر رپورٹوں کے لئے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

برجیش مشرا۔سرکردہ صحافی

یسرا حسین کو پندرہ اگست 2021 پر انکے خصوصی مضمون کے لئے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔ خلافت تحریک کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد میں علما کا حصہ پر ایک نظر کے زیر عنوان یسرا حسین کا مضمون ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہوا تھا۔ یسرا حسین معروف صحافی حسین افسر کی دختر ہیں۔ میڈیا ایوارڈ آئندہ برس یوم جمہوریہ پر لکھنؤ کے یو پی پریس کلب یا چنڈی گڑھ پریس کلب میں تقسیم کئے جائیں گے۔

یسرا حسین۔

Related posts

ایم آئی ایم۔ دہلی اور یو پی کے چناؤ میں حصہ لےگی۔ کیجری وال اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ۔ امتیاز جلیل۔

qaumikhabrein

اردن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

qaumikhabrein

ایرانی ماہرین نے تیار کرلی کورونا ویکسین ۔ برکت ویکسین کی اب تک دس لاکھ خوراکیں تیار۔

qaumikhabrein

Leave a Comment