qaumikhabrein
Image default
uncategorized

شیعہ نوجوان تشیع دشمن علما سے ہوشیار رہیں۔ مولانا عباس مہدی خاں افتخاری۔

مولانا عباس مہدی خاں افتخاری نے شیعہ نوجوانوں سے اپنے عقیدے کی حفاظت کرنے کو کہا ہے۔ امروہا کے محلہ سٹی کے عزاخانے میں جاری عشرے کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عباس مہدی نے کہا کہ تشیع دشمن طاقتوں کے ایجنٹ شیعہ علما اور خطیبوں کے لباس میں تشیع کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں شیعہ نوجوانوں کو ایسے خود ساختہ شیعہ علما اور ذاکرین سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے.

جواد نقوی۔پاکستان

مولانا عباس مہدی خاں نے ایسے نا نہاد شیعہ علما کا نام نہیں لیا لیکن انکا اشارہ پاکستان کے ایک خود ساختہ شیعہ عالم جواد نقوی کی طرف تھا جو آئے دن شیعیت کو نقصان پہونچانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے جید شیعہ علما جواد نقوی کے بارے میں اعلان کرچکے ہیں کہ انکا شیعہ عقائد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مولانا عباس مہدی خاں افتخاری لکھنؤ کے جید عالم دین افتخارا لعلما آیت اللہ علامہ سعادت حسین خاں کے پر پوتے ہیں۔ ایک زمانے میں علامہ سعادت حسین خاں بھی محلہ سٹی کے اسی عزاخانہ میں عشرہ مجالس سے خطاب کرچکے ہیں.

سٹی کے عزاخانے میں جاری عشرہ مجالس میں بڑی تعداد میں مومنین شرکت کررہے ہیں جن میں بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ مجالس میں کورونا گائڈ لائنس کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

Related posts

شمالی کشمیرکے سنگھ پورہ کے ہری نارہ گاؤں میں پینے کے پانی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔یہ علاقہ آج تک پینے کے پانی سے محروم

cradmin

نائجیریا۔ شیخ ذک ذکی کو تمام الزامات سے بری قرار دے دیا گیا

qaumikhabrein

سعودی عرب کس کے خوف میں ہتھیار خریدتا ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment