qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شعرا ئے اہل بیت بھی ویکسی نیشن میں آگے آگے۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانے کے معاملے میں شعرائے اہل بیت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں مداحان اہل بیت خود بھی کورونا کی ویکسین لے رہے ہیں اور دوسروں کو بھی اس جانب راغب کررہے ہیں۔ کرنا ٹک کا شہر علی پور درجنوں مداحان اہل بیت کا مسکن ہے۔ ویکسین لگوانے کے معاملے میں یہاں بھی شعرائے اہل بیت میں جوش ہے۔ معروف شاعر اور ناظم ناطق علی پوری نے گورنمنٹ اسپتال میں اپنا دوسرا ویکسین ڈوز لیا۔
ناطق علی پوری نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لینے میں گھبراہٹ محسوس نہ کریں ۔ انسان صحت مند رہے گا تو ترقی بھی کرے گا اور اگر ہم ویکسین لیں گے تو ہم دوسرے انسانوں کو تکلیف سے بچا سکیں گے اور نہ دوسروں سے ہمیں نقصان ہوگا۔ گورنمنٹ اسپتال کی ڈاکٹر لکشمی نے کہا کہ ہم خدمت کے لئے اور ہر سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔ عوام ویکسین لینے میں کوتاہی نہ برتیں ۔مولانا میر محفوظ رضا امامِ جمعہ نے بھی عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ علی پور ولیج پنچایت چیرپرسن جیوتی این اے اور وائس چیرمین میر غضنفر علی اور ممبرس انجمنِ جعفریہ کے صدر الحاج ہاشم رضا معتمد الحاج میر یاسیر حسین اراکینِ انجمن اور ادارۂ سجادیہ کے تمام ذمہ دار اور اراکین وکسی نیشن کے تعلق سے عوام کو بیدار کر رہے ہیں۔

Related posts

برطانیہ میں کورونا پابندیوں کو ختم کیا جارہا ہے۔

qaumikhabrein

آسام۔ بی جے پی ایم ایل اے کی کار میں ملی ای وی ایم۔

qaumikhabrein

چین کا طالبان کو مالی مدد دینے کا اعلان۔

qaumikhabrein

Leave a Comment