
شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی نے کہا تھا انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین
آج دنیا کے ہر گوشے میں علی اور فاطمہ کے لعل فرزند رسول امام حسین کا غم منایا جاتا ہے۔ عزاداری کا سلسلہ عرب و عجم سے لیکر یوروپ اور افریقہ اور ایشیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ سویٹزر لینڈ میں ہر سال محرم میں عزاداری کی جاتی ہے۔ زیورچ میں یکم محرم کو ایک ماتمی جلوس برامد ہوا۔ اس جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شریک تھے۔ سویٹزر لینڈ میں شہیدان کربلا کی عزاداری کا اہتمام انجمن غلامان حسین کرتی ہے۔ ویسے تو سویٹزر لینڈ میں تمام اسلامی واقعات کی یاد منائی جاتی ہے لیکن محرم کے دوران امام حسین کی عزاداری کا خاص طور سے اہمتمام کیا جاتا ہے۔ غیر مسلم افراد کو کربلا کی قربانی کی اہمیت سے واقف کرایا جاتا ہے۔