qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سونالی گوہا بی جےپی میں جاکر پچھتا رہی ہیں۔ ممتا کے پاس واپس آنا چاہتی ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سابق ایم ایل اے سونالی گوہا نے عین اسمبلی چناؤ سے پہلے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا لیکن اب انہیں اپنے اس فیصلے پر پچھتاوا ہورہا ہے۔ سونالی گوہا اب ممتا بنرجی کے پاس واپس آنا چاہتی ہیں۔ بنگالی زبان میں سونالی نے ممتا بنرجی کے نام ایک بہت جزباتی خط لکھا ہے۔ اور ان سے پارٹی میں انہیں واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ سونالی گوہا نے ممتا کے نام اپنے خط کو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ سونالی کا کہنا ہیکہ انہوں نے جزبات میں آکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سونالی گوہا نے لکھا ہیکہ وہ بہت ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ یہ خط لکھ رہی ہیں۔ کیونکہ دوسری پارٹی جوائن کرنے کا انکا فیصلہ غلط تھا۔ سونالی گوہا نے لکھا ہیکہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی وہ بھی ممتا بنرجی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں۔ مجھے آپکی جانب سے معافی درکار ہے اگر آپ نے مجھے معاف نہیں کیا تو میں جی نہیں پاؤنگی۔ سونالی گوہا چار مرتبہ ایم ایل اے رہیں۔ ایک زمانے میں انکو ممتا بنرجی کی پرچھائی کہا جاتا تھا۔ لیکن حالیہ اسمبلی چناؤ میں ترنمول کانگرس نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس سے دل برداشہ ہوکر انہوں نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی جوائن کی تھی۔ بی جے پی نے بھی انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گی۔

Related posts

دہلی کے معاملے پر اپوزیشن متحد

qaumikhabrein

فیس بک نے کروڑوں افراد پر منفی اثرات مرتب کئے۔رپورٹ میں دعویٰ

qaumikhabrein

نئے سال میں اورنگ آباد کے نوجوانوں کو ملےگا روزگار

qaumikhabrein

Leave a Comment