qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی مزاح کا موضوع

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے بیانوں اور غلط تاریخی حوالوں کے تعلق سے اکثر مذاق کا موقع بن جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک کے تعلق سے اپنے ایک دعوے کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر مزاح کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے حالیہ دورے کے دوران مودی جی نے کہا کہ جب وہ بیس بائیس سال کے تھے تب انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کی آزادی ک لئے ستیہ گرہ کیا تھا اور اس سلسلے میں جیل بھی گئے تھے۔ مودی جی کے اس دعوےکی پول پٹی کھولی جارہی ہے۔ کوئی انکی 1978 میں لکھی کتاب سنگھرش ما گجرات کے ورق الٹ الٹ کر دیکھ رہا ہیکہ کہیں اس میں اس واقعہ کا کوئی ذکر مل جائے۔ کوئی اس وقت کا جیل ریکارڈ چیک کرنے کی بات کررہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہیکہ آر ایس ایس نے ملک کی آزادی کی تحریک میں تو حصہ لیا نہیں تھا۔ اسکا کوئی لیڈر ملک کی آزادی کی لڑائی کے دوران جیل نہیں گیا تھا لیکن آر ایس ایس کے مودی جی بنگلہ دیش کی آزادی کی لڑائی گجرات میں لڑ رہے تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر مودی جی کے دعوے کے حوالے سے مضحکہ خیز تحریریں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ کسی کا کہنا ہیکہ نیوٹن کے سر پر جس درخت کا سیب گرا تھا وہ درخت مودی جی نے لگایا تھا۔ کوئی لکھ رہا ہیکہ چاند پر پہونچنے والے پہلے فرد مودی تھی نیل آرم اسٹرانگ نہیں تھے۔ غرض جتنے منھ اتنی باتیں۔ لیکن بی جے پی کی جانب سے ابھی تک مودی جی کے اس بیان کے دفاع کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر خوب چٹکیا لے رہے ہیں۔

Related posts

توہین مذہب کے الزام میں پاکستان میں ایک غیر ملکی کو مار کر جلادیا گیا۔ ایمنسٹی نے جانچ کا مطالبہ کیا۔

qaumikhabrein

تیل ابیب میں زوردار دھماکے۔

qaumikhabrein

اسرائلی باشندے ملک چھوڑ کر کہیں اور بسنے کے خواہاں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment