ایک طرف ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف کچھ نجی لیبا ریٹریز نے نگیٹیو رپورٹیں دیکر پیسے کمانے کا طریقہ اختیار کررکھا ہے۔۔ گجرات کے سورت میں دو لیبا ریٹریز کو اس کاروبار میں ملوث ہونے کی شکایت ملنے پر بند کردیا گیا ہے۔ گجرات حکومت نے نجی لیبا ریٹریز کو کووڈ ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔ سورت کی دو لیباریٹریز نے کورونا کی نگیٹیو رپورٹیں دینے کا کاروبار شروع کردیا۔ وزیر صحت نیتن پاٹل نے اس سلسلے میں اسمبلی میں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لیباریٹریز کو بند تو کردیا ہے لیکن ابھی معاملہ جانچ پڑتال کے مرحلے میں ہے۔تین رکنی کمیٹی معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
previous post
next post