qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سلامتی کونسل: طالبان کا انفرا اسٹرکچر ختم کرنے میں پاکستان مدد کرے۔ افغانستان

افغانستان کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس

افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں افغانستان نے طالبان کی سپلائی لائن اور انفرا اسٹرکچر ختم کرنے کیلئے پاکستان سے مدد مانگی ہے۔سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں افغان مشن کی سربراہ ڈبرا لیان نے سلامتی کونسل سے طالبان کے حملے فوری بند کرانے کے لیے تمام سفارتی، سیاسی اور مالی دباؤ استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔افغان مشن کی سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان مسئلے پر اختلافات ایک طرف رکھ کر فوری متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

افغانستان کے بڑے حصے پر قابض طالبان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان وزیر خارجہ کی طرف سے نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دی۔نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کا نصف حصہ اس وقت طالبان حملوں کی زد میں ہے، فلاحی بحران کی صورت حال ہے اور عالمی برادری کی مدد سے بننے والا ملکی انفرااسٹرکچر شدید خطرے میں ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں افغانستان نے طالبان کی سپلائی لائنز ختم کرانے میں پاکستان سے مدد کی اپیل کی۔

سلامتی کونسل اجلاس میں افغانی نمائندہ

نمائندہ افغانستان نے کہا کہ گزشتہ ماہ تاشقند میں پاک افغان قیادت کے درمیان ہوئے سمجھوتے کی بنیاد پرہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ طالبان کی پناہ گاہیں اور سپلائی لائنز ختم کرانےمیں افغانستان کی مدد کرے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو معتبر و مؤثر بنانے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر ایک مشترکہ مانیٹرنگ اور جانچ پڑتال کا طریقہ کار وضع کرے۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

اورنگ آباد۔ناقص وینٹی لیٹرز کے معاملے پر سیاست تیز۔ سپلائر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

qaumikhabrein

پوترا پورٹل شکشن سیوک بھرتی میں اُردو میڈیم طلباء کو راحت۔۔

qaumikhabrein

روس کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے معطل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment