qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب میں فلسطینیوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے۔

حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی جیل میں

سعودی عرب میں جہاں غیر قانونی قیام اور کام کرنے والے 56 لاکھ 15 ہزار 884 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہیں فلسطین سے تعلق رکھنے اور سعودی عرب میں قانونی طور پر رہنے والوں کو بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے تحت گرفتار کئے جانے والے مذکورہ افراد کی یہ تعداد 15 نومبر 2017 سے 15 جون 2021 تک کی ہے۔غیر قانونی تارکین کے خلاف مشترکہ مہم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 43 لاکھ 4 ہزار 206 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ

کل تعداد میں سے 802125 لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 509553 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 116908 افراد کو سعودی عرب کی سرحدوں کی دراندازی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ان میں سے 43 فیصد یمنی شہری ہیں، 54 فیصد ایتھوپیائی جبکہ 3فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں۔اسی طرح 9508 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔قابل توجہ بات یہ کہ اس رپورٹ میں ان فلسطینیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے جو سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم تھے۔واضح رہے کہ حماس کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں 60 سے زائد فلسطینی سعودی جیلوں میں قید ہیں۔(بشکریہ پارس نیوز)

Related posts

ممتا بنرجی کا غیر بی جے پی لیڈروں کے نام خط۔ بی جے پی کی کرتوتوں کا ذکر کیا۔

qaumikhabrein

ترکی ۔ مقبول سیرئل کا اہم اداکار ملبے تلے دب کر جاں بحق

qaumikhabrein

ہم عاشق حسین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن کردار عبداللہ مطیع جیسا ہے۔ فکر انگیز تحریر

qaumikhabrein

Leave a Comment