ابوظبی سے اماراتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ کے دورہ امارات میں اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت سنبھالتی ہے۔ تاہم اردن کے ساتھ سعودی حکومت بھی مسجد اقصیٰ کی دیکھ بھال کرے گی۔اماراتی ذرائع کے مطابق نئی اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے کے لئے راضی ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے 30 جون سے یکم جولائی تک امارات کا دورہ کیا تھا۔(بشکریہ گلوبل نیوز)