رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔ ساجد جاوید کو میٹ ہین کاک کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر صحت بنایا گیا ہے۔ میٹ ہینکاک کواپنے دفتر میں اپنی معاون کے ساتھ بوسہ بازی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی ہونا پڑا تھا۔ ساجد جاوید وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔ ملکہ نے ساجد جاوید کی تقرری کو منظوری دی۔