خاتون پہلوان ریتیکا پھوگاٹ نے مبینہ طور سے خود کشی کرلی ہے۔ ریتیکا معروف خاتون پہلوان گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی مامو زاد بہن تھیں۔ ریتیکا نے چودہ مارچ کو ریاستی ستح کے ایک مقابلے میں حصہ لیا تھا. جس میں وہ ایک مقابلے میں ایک پوائنٹ سے ہار گئی تھیں۔ اس ٹورنامنٹ میں گیتا اور ببیتا کے والد مہاویر سنگھ پھوگاٹ بھی موجود تھے۔ریتیکا سترہ برس کی تھیں۔ بتایا جاتا ہیکہ وہ اپنی شکست سے بہت افسردہ تھیں۔ ریتیکا کی نا وقت موت سے پھوگاٹ خاندان سخت صدمے میں ہے۔
……..
previous post
next post