روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن سے آزادی چاہنے والی دو ریاستوں لوہانسک اور دونیتسک کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کر دیئے ہیں اور ساتھ میں روسی پارلیمنٹ کو اس کی توثیق پر جلد عمل درآمد کا بھی کہا ہے. روسی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ روسی عوام اس فیصلے کی حمایت کرے گی اور ساتھ ہی اس فیصلے کے بعد روسی افواج دونوں ریاستوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے داخل بھی ہو گئی ہیں اور دونوں ریاستوں کے عوام جشن منانے کی غرض سے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اب تک یمن، ونیزویلا، صربیہ سمیت بہت سے ممالک نے ان ریاستوں کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شام، کیوبا اور دوسرے لاطینی امریکائی ممالک نے بھی اس بات کا اظہار کیا کہ جلد ہی ان ریاستوں کو قبول کریں گے اور دوسری جانب امریکہ بہادر اور یورپی یونین اور نیٹو فورسز وغیرہ جن کے سہارے یوکرائن کے عہدیداروں نے روس سے ٹکر لی تھی صرف مذمتی بیان بازی تک ہی محدود رہے ہیں اب مزید آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ امریکی اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا بھی ہے یا اسی طرح کھڑا رہتا ہے