شہیدان کربلا کے غم میں شیعوں کے ذریعے سینہ کوبی اور ماتم پر ہمیشہ اعتراضات کی بارش ہوتی رہی ہے۔ اسلام کے دیگر مسالک نے ماتم اور سینہ زنی کو کبھی حرام کہا توکبھی بدعت بتایا لیکن واقعہ کربلا کے بعد سے آج تک دنیا کے ہر حصے میں کربلا کے مصائب پر سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
سینہ زن کے فائدوں کو اب امریکی سائنسدانوں نے بھی تسلیم کیا ہے۔ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سینہ زنی ذہنی دباؤ اور اضطراب کی کیفیت پر قابو پانے کا بہترین طریقہ ہے۔ امریکہ میں اب سنہ زنی ایک طریقہ علاج کے طور پر مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے۔ امریکہ میں اجتماعی طور پر سینہ زنی کے پروگراموں کا رواج بڑھ رہا ہے۔ اس قسم کے پروگراموں میں ذہنی دباؤ اور اضطراب سے پریشان افراد مل کر سینہ زنی کرتے ہیں۔ سینہ زنی کو منظم کرنے کے لئے ایک شخص کچھ کلمات خوش لحنی کے ساتھ ادا کرتا ہے اور اسکی طرز پر لوگ سینے پر ہاتھ مارتے ہیں۔ یہ سب بالکل اسی اندازمیں ہوتا ہے جیسے محرم میں شیعہ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہیں۔زیر نظر یہ ویڈیو امریکہ میں اجتماعی سینہ زنی کے ایک پروگرام کی ہے۔