qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ذلت و رسوائی وسیم کا مقدر بن گئی ہے۔

وسیم لعنی۔(فائل فوٹو)

قرآن کی چھبیس آیات کو ہٹانے کے مطالبے والی وسیم رضوی بلکہ وسیم رشدی کی عر ضی کو سپریم کورٹ نے لائق اعتنا نہ سمجھا اور اسے خارج کردیا۔ یہی نہیں بلکہ عدالت کا وقت برباد کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے وسیم پر پچاس ہزار کا جرمانہ بھی لگا دیا ہے۔ وسیم کا کہنا کہ مذکورہ آیتیں ملک کی یک جہتی کے لئے خطرا ہیں اور یہ کہ مدرسوں میں یہ آیتیں پڑھ کر طلبا دہشت گرد بن رہے ہیں۔ عدالت نے وسیم کی عرضی کو نہایت حقیر قراردیکر ٹھکرا دیا۔

دیا۔ ویسے تو وسیم گزشتہ کئی برس سے اسلام، مسلمانوں اور مدارس کے خلاف اول فول بک رہا ہے لیکن گزشتہ دنوں تو ا س نے ذلالت کی حد ہی پار کردی جب اس نے سپریم کورٹ سے درخوا ست کی کہ قرآن سے چھبیس آیات کو ہٹا دیا جائے۔ اسکی اس حرکت پر اسے ہندستان ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے مسلمانوں نےلعنت ملامت کا نشانہ بنایا۔ شیعہ اور سنی علما اسے اسلام سے خارج کرچکے ہیں۔ شیعہ علما کی جانب سے یہ اعلان کردیا گیا ہیکہ ہندستان میں کسی بھی قبرستان میں ا سکی تدفین نہیں ہونے دی جائے گی۔ ممبئی حملے کے مجرم اجمل قصاب کے لئے بھی ہندستان کے مسلمانوں نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔لکھنؤ کی تال کٹورہ کربلا میں وسیم نے اپنے لئے جو قبر مخصوص کرائی تھی اسے کچھ جوانوں نے تباہ و برباد کردیا ہے۔ مظفر نگر میں وسیم کے خلاف دو عرضیاں داخل کی گئی ہیں جن میں اس سے بلا شرط معافی مانگنے اور قر آن مجید کے بارے میں اپنے بیانات واپس لینے کو کہا گیا ہے۔ وسیم رشدی اس وقت انڈر گراؤنڈ ہے۔ اس سے اسکے بیوی بچوں بھائی بہنوں اور دیگر عزیز و اقارب نے ناطہ توڑ لیا ہے۔قرآن کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کی قسمت میں ذلت و سوائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ دنیا میں اسے جس ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے اسکی بگڑی عاقبت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Related posts

اورنگ آبادمیں اسپورٹس فیسٹیول

qaumikhabrein

بنارس یونیورسٹی طلبا یونین چناؤ میں اے بی وی پی کی شکست۔

qaumikhabrein

ادیبہ اور محققہ کشور جہاں زیدی کو اعزاز سے نوازہ گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment