qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دوبئی۔۔ رمضان المبارک کے لئے عوام کو حکومت کی ہدایات۔

دبئی حکومت کی جانب عوام کے لئے رمضان المبارک کے تعلق سے کچھ اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہری رمضان المبارک کے دوران دیگر نمازوں کی طرح عشا اور تراویح کی نماز مساجد میں ادا کر سکتے ہیں تاہم انہیں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ لازمی اختیار کرنا ہو گا۔گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہو گی اور مساجد میں کوئی مصافحہ کرے گا نا ہی سماجی فاصلے کے کسی بھی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرے گا۔ نمازیوں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مساجد میں لگائے گئے نشانات پر ہی نماز ادا کریں۔دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کوپابندی کے ساتھ سیناٹائز بھی کیا جاتا رہے گا۔ہدایت نامے کے مطابق مساجد اذان کے وقت سے فرض نماز کی ادائیگی تک کھلیں گی۔نماز عشا اور تراویح کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کا وقت ہو گا اور عشا کی جماعت اذان کے 5 منٹ بعد کھڑی ہو گی۔مساجد فرض نماز کی ادائیگی کے فوری بعد بند کر دی جائیں گی۔مساجد میں کھانے پینے کی اشیاء اور فیس ماسک کی تقیسم پر پابندی ہو گی۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے سخت چیکنگ کی جائے گی اور خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔


Related posts

مکتب سدرت المنتہٰی کا سالانہ فنکشن

qaumikhabrein

فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

qaumikhabrein

جاوید اختر نے آر ایس ایس کا تقابل طالبان سے کردیا۔سنگھ پریوار میں غصہ۔ معافی کا مطالبہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment