ہندستان سمیت دنیا بھر میں آج عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔عید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشنوں اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کو سجایا گیا ہے۔
ماز ظہر سے قبل مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں عید غدیر کے خصوصی اعمال اور نماز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت نے حصہ لیا۔جگہ جگہ نزر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔
دھر عراق میں نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور بی بی سکینہ کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے
عید غدیر کی مناسبت سے مقاصدے کی محفلوں کے اہتمام کا سلسلہ کئی روز قبل سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن کورونا گائیڈ ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے منایا جا رہا ہے-
عید غدیراسلام کے اس تاریخی واقعہ کی یاد میں منائی جاتی ہے کہ جب اپنے آخری حج سے واپسی کے دوران غدیر کے مقام پر رسول اللہ نے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حضرت علی کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا ۔اس موقع پر انہوں نے سوا لاکھ حاجیوں کے مجمع میں اپنی یہ مشہور و معروف حدیث ارشاد فرمائی تھی۔ من کنت مولا فہزا علی مولا۔ اسلامی تاریخ کا یہ بڑا المیہ ہیکہ رسول اللہ کی وفات کے بعد امت نے رسول کی اس حدیث کو فراموش کردیا۔