بہت دن بعد کسی جج نے سرکار کے خلاف زبان کھولنے کی جرت دکھائی ہے۔ سپریم کرٹ کے سینئر جج جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے دانشوروں سے کہا ہیکہ حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنا انکی ذمہ داری ہے۔ 28 اگست کو شہریوں کے حکومت سےسچ بولنے کے حق کے موضوع پر ایک آن لائن لیکچر کے دوران جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت، سیاسی وجوہات کی بنا پر جھوٹ کا سہارا نہیں لے سکتی
انہوں نے کہا کہ صداقت کے لئے صرف حکومت پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا۔ اسی لئے معاشرے کے ممتاز افراد کی ذمہ داری ہیکہ وہ جھوٹ کو منظر عام پر لائیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ ایک پارٹی کے اقتدار والی حکومتیں اقتدار کی مضبوطی کے لئے مسلسل جھوٹ پر انحصار کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔
لیکچر کے دوران جسٹس چندر چوڑ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں اعداد و شمار کے ساتھ ہیرا پھیری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹویٹر جیسےسوشل میڈیا پر جھوٹ کا بول بالا ہے اور حقائق کے لئے لوگوں کا فکر مند نا ہونا صداقت کے بعد کی دنیا کا ایک اور المیہ ہے۔