ایک دہشت گرد گروپ نے دوسرے دہشت گروپ کے سرغنہ کو مار ڈالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ داعش نے ایک بیان جاری کرکے بوکو حرام کے سرغنہ ابو بکر شکاؤ کو ہلاک کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مغربی افریقہ میں داعش کے ایک کمانڈر ابو موسیٰ البرناوی نے ایک آڈیو جاری کرکے بتایا ہیکہ داعش کے ذریعے تعاقب کئے جاتے وقت بوکو حرام کا سرغنہ ابو بکر شکاؤ ایک دھماکے میں 18 مئی کو مار گیا۔اس سے پہلے امریکی اخبرار وال اسٹڑیٹ نے بھی بوکو حرام کے سرغنہ ابو کر کی موت کی خبر دی تھی۔
ابو بکر نائیجیریا میں تین سو طالبات کو اغوا کرکے دنیا بھر میں مشہور ہوا تھا۔ بو کو حرام دہشت گرد تنظیم 2009 میں قائم ہوئی تھی۔ جسکے بعد اس نے نائیجر، چاڈ اور کیمرون میں حملے شروع کردئے تھے۔ لگ بھگ ایک دہائی کے دوران دہشت گردانہ کاروائیوں میں بوکو حرام نے تیس ہزار لوگوں کو قتل کیا اور لاکھوں لوگ اسکی وجہ سے بے گھر ہوئے۔