qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

داعش کے دہشت گردوں کو شام اور لیبیا سے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے ۔ روس کا دعویٰ۔

فائل فوٹوبشکریہ اے پی

روسی فوج نے بدھ کے روز خبر دار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ، داعش کے اراکین کو شام، لیبیا اور دیگر ملکوں سے ، افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے ۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی صورت حال کے بارے میں روس کی جانب سے خبردار کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز روسی فوج نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجو، شام ، لیبیا اور دیگر ملکوں سے ، افغانستان پہنچائے جا رہے ہيں ۔روس کی جانب سے یہ انتباہ ایسے حالات میں جاری کیا گيا ہے کہ جب حالیہ دنوں میں اور افغانستان پر بیس برسوں تک غاصبانہ قبضے کے بعد امریکی انخلا کے دوران افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت پیدا ہوئي ہے ۔

افغان طالبان

روسی فوج کی جانب سے اس انتباہ سے پانچ دن قبل ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ امریکہ ، دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔۔ ہ روس کے پاس ایسے ثبوت موجود ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ ، داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور روس نے پہلے بھی یہ بتایا ہے اور بین الاقوامی تنظيمیں ان ثبوتوں کو استعمال کر سکتی ہیں ۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

داعش دہشت گرد۔(فائل فوٹو)

Related posts

امریکی فوج سعودی عرب میں عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے جارہی ہے

qaumikhabrein

احتجاجی شاعر گوہر رضا اور معروف صحافی قمر آغا امروہا میں

qaumikhabrein

مسلم لڑکیوں کو ہندو بنانے کے منصوبے پر عمل جاری

qaumikhabrein

Leave a Comment