qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

داعش کی طرح امریکی اتحاد کے ہاتھوں ہزاروں عام شہریوں کا قتل۔

تصویر بشکریہ اے پی

امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نام نہاد دہشتگردی مخالف امریکی اتحاد نے عراق و شام میں دس ہزار سے زائد شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔امریکی ویب سائٹ RESPONSIBLE STATE CRACK نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد اب تک عراق و شام میں تیرہ ہزار سے زائد عام شہروں کا قتل کر چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد نے دوہزار چودہ سے اب تک فضائی بمباری کر کے تیرہ ہزار ایک سو نوے عام شہروں کو عراق و شام میں قتل کیا ہے۔

رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے امریکی دہشتگردوں نے گزشتہ سات برسوں کے دوران عراق و شام میں چونتیس ہزار فضائی حملے کئے ہیں۔خیال رہے کہ باراک اومابا کے دور میں تشکیل پانے والا نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد عراق و شام میں دہشتگرد ٹولوں منجملہ داعش کی مدد کرنے والے اہم عناصر میں شمار ہوتا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بارہا واشگاف الفاظ میں یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ داعش کو خود اوباما حکومت نے وجود بخشا اور اسے پال پوس کر پروان چڑھایا۔(بشکریہ سحر ٹی وی )

Related posts

ترکی اور اسرائیل کی رَنگ رَلیاں۔ اسرائیلی صدر ترکی پہونچ گیا۔

qaumikhabrein

اسرائیل۔نئی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ غزہ پر حملہ۔

qaumikhabrein

اسرائیل۔ حماس جنگ اور ہمارا حاشیہ بردار میڈیا۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment