سعودی عرب نے کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاو کے پیش نظر اس سال بھی خصوصی شرائط کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف سعودی عرب کے باشندوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔