حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر تک اوپر کردیاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جا تا ہے۔دوسری جانب سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگادیا گیا ہے، کِسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے کام کو انجام دیا۔
سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 10 زبانوں میں دیا جائے گا جب کہ رواں برس سال 10ہزار کارکنان عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔