سعودی عرب کی عدالت نے حرم شریف میں کرین حادثےکے کیس میں بن لادن گروپ کو الزام سے بری کردیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق بن لادن گروپ کی بریت کا فیصلہ مکہ مکرمہ کی اپیل کورٹ نے جاری کردیا ہے۔عدالتی فیصلےکے مطابق کرین گرنے میں بن لادن گروپ کی کوئی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی اس لیےگروپ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ 11 ستمبر 2015 کو حرم شریف کے صحن میں تعمیراتی کام کے لیے موجود کرین گرگئی تھی جس کی زد میں آکر 108 سے زائد افراد شہید اور 238 زخمی ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق کرین تیسری منزل پرگری تھی اورپھر اس کے کئی ٹکڑےفرش پر موجود عازمین پر جاگرے۔تعمیرات کا ٹھیکہ بن لادن گروپ کے پاس تھا اور حادثے کے بعد گروپ پر تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات سے لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا گیا تھا۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)