qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

حالات مزید بگاڑنے سے باز رہے اسرائیل۔ او آئی سی قرارداد میں اسرائیل کو کیا گیا خبردار۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے سوال پر او آئی سی کا اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اسرائیلی حملوں اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فلسطین کے حق میں اوراسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ القدس الشریف اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی سی ہے۔قرارداد میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے۔قرارداد میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے اور تمام تر خلاف ورزیاں فوری بند کرے، فلسطینی مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی فوری بند کرے۔


او آئی سی کی قرارداد میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا گیاکہ عالمی برادی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے۔
۔گزشتہ کئی روز سے مسجد اقصیٰ اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

Related posts

کوفہ۔ مسجد سہلہ شیعوں کے نزدیک بہت اہمیت کی حامل ہے

qaumikhabrein

شیریں ابو عاقلہ کو قتل کرنے کے جرم کا اسرائیل نے اقرار کرلیا

qaumikhabrein

قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھ۔۔۔ رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ

qaumikhabrein

Leave a Comment