
جیسے جیسے کورونا کے کیس بڑھ رہے ہیں اور اسکی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کی دوا کے معاملے میں بے ایمانی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورا ہے۔ راجستھان کے جے پور میں ایک سرکاری اسپتال سے کو ویکسین دوا کی 320 خوراکیں غائب ہونے کی خبر ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ ہری بخش کنواتیہ سرکاری اسپتال کا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہیکہ دوا کولڈ اسٹوریج میں تھی۔ کوڈ اسٹوریج کا ریکارڈ چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ تین سو بیس خوراکیں غائب ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں اسپتال کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اور جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ اسپتال کا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیا جائےگا اس سے ملزم کا پتہ لگ سکتا ہے۔ چند روز قبل مہاراشٹر ے پونے میں ایک نرس اور اسکا ساتھی کورونا کی دوا غیر قانونی طور سے فروخت کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوا تھا۔