خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ ہر خاص و عام کے لئے کھلی ہوئی ہے۔ پنجتن پاک کے اس شیدائی کے در پر امیروں غریبوں مسکینوں اور صاحب حیثیت کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس سے تعلق رکھنے والی ہستیاں خواجہ اجمیری کی بارگاہ میں حاضر نہ ہوتی ہوں۔ گزشتہ روز جین سادھویوں کا ایک وفد بھی خواجہ معین الدین چشتی کے دربار میں حاضری لگانے پہونچا۔ جین سادھویوں کے وفد کا استقبال درگاہ کے خادموں نے کیا اور انکو خواجہ کی قبر تک لے گئے۔ خواجہ اجمیری کی درگاہ پر حاضری دیکر جین سادھویوں نے جو قلبی سکون محسوس کیا اسکا اندازہ صرف وہی لگا سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے تاثرات کچھ یوں ظاہر کئے۔
previous post