
جموں و کشمر کے تمام بیس اضلاع میں نافز کورونا کرفیو میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب یہ کرفیو سترہ مئی کو صبح سات بجے تک جاری رہےگا۔ حکام کا کہنا ہیکہ ضروری خدمات کو چھوڑ کر کرفیو کی سختی سے پابندی کی جائےگی۔ شادیوں میں مہمانوں کی تعداد پچیس مقرر کی گئی ہے۔ وادی کے دیگر ضلع ہیڈ کوارٹروں ، سرینگر اور جموں خطے میں لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ کورونا کرفیو میں توسیع کا فیصلہ جموں و کشمیر میں کورنا معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔