
ضلع باندی پورہ میں آکسیجن تیار کرنے والا پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ باندی پورہ ضلع اسپتال میں یہ آکسیجن پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کی صلاحیت ایک منٹ میں ایک ہزار لیٹر آکسیجن تیار کرنے کی ہے۔ ضلع اسپتال میں آکسیجن بیڈز کی تعداد بھی سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔

۔ ڈپٹی کمشنر باندی پورہ کے مطابق ضلع اسپتال میں بستروں کی تعداد بھی گیارہ سو تک پہونچ گئی ہے۔اس درمیان جموں و کشمیر کے تمام بیس ضلعوں میں کورونا کرفیو اب اکتیس مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کرفیو کی مدت چوبیس مئی کو ختم ہو رہی تھی۔ کورونا کرفیو کا اطلاق ضروری خدمات پر نہیں ہوگا۔