تیونس میں وزیر اعظم ہشام المشیشی کی صدر کے ذریعے معزولی کے بعد بحران اور گہرا ہوتا جارہا ہے۔ صدر قیس سعید پارلیمنٹ کو پہلے ہی تیس روز کے لئےمعطل کرچکے ہیں اور تمام اختیارات اپنے ہاتھوں میں مرکوز کرچکے ہیں۔ب صدر قیس سعید نے کئی اعلیٰ حکام کو بھی برطرف کردیا ہے۔ انہوں نے وزیر دفاع اور وزیر انصاف کو برخاست کر دیا ہے۔ صدر قیس سعید نے فوج کے پراسیکیوٹر کو بھی برطرف کردیا ہے۔
انہوں نے قومی ٹیلی ویزن وطنیا کے سی ای او کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ صدر قیس سعید نے تین سیاسی جماعتوں کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ہے۔ ان پارٹیوں کے بارے میں شبہ ہیکہ انہوں نے 2019 کے الیکشن سے پہلے غیر ممالک سے فنڈ حاصل کیا تھا۔ ان سیاسی جماعتوں میں پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ ارکان والی پارٹی انا ہدا بھی شامل ہے۔