معرف پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف تین تین شادیاں کر چکے ہیں۔ شاید انکے کامیاب کامیڈی اداکار ہونے کا یہی راز ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں ایک ٹی وی پروگرام میں عمر شریف نے اپنی 3 شادیوں سے متعلق گفتگو کی ۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ انہیں بیویوں کا ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔
عمر شریف کے مطابق انکی پہلی شادی دیبا سے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد ہوئی تھی۔۔ دیبا سے شادی انکی امی نے اپنی پسند سے کرائی تھی۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ سے ہوئی اور لڑائی جھگڑوں کے سبب شادی صرف 3 سال چل سکی۔عمر شریف کے مطابق ان کی تیسری شادی اسٹیج اداکارہ زرین غزل سے ہوئی