qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تریپورہ میں تین مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا گیا۔

تریپوری کے ضلع کھووئی میں مویشی چوری کے شک میں غصے میں پاگل ہجوم نے تین افراد کو اتنی بری طرح زد و کوب کیا کہ اسپتال پہونچتے پہونچتے انکی موت ہو گئی۔ جنونی ہجوم کے ہاتھوں پٹائی کے نتیجے میں جن افراد کی جان گئی ہے انکے نام ہیں زائد حسین۔ بلال میاں اور سیف السلام۔ تینوں ہلاک شدگان کا تعلق سپاہیجالا ضلع کے سونا مورا سب ڈویزن سے ہے ایس پی کرن کمار کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے نم جوئے پارہ گاؤں کے لوگوں نے اگر تلا کی جانب ایک منی ٹرک کو جاتے ہوئے دیکھا جس میں پانچ مویشی تھے۔ لوگوں نے ٹرک کا پیچھا کیا اور شمالی مہارانی پور گاؤں کے پاس گاڑی کو روک لیا۔ لوگوں نے ہتھیاروں سے منی ٹرک میں سوار تین افراد کو پیٹنا شروع کردیا۔ ایک شخص جان بچا کر بھاگ نکلا لیکن اسے بھی لوگوں نے منگیا کامی مقام پر پکڑ لیا۔ ہجوم کے ہاتھوں کچھ افراد کی پٹائی کی خبر سن کر پولیس جائے واقعہ پر پہونچی اور زخمیوں کو پہلے نزدیکی اسپتال لیکر گئی پھر وہاں سے انہیں اگرتلا کے سرکاری اسپتال اور میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو مردہ قرار دےدیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تریپورہ میں جنونی ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی پٹائی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اس قسم کے شرمناک واقعات اس ریاست میں ہو چکے ہیں۔ جب ہجوم نے محض شک کی بنا پر لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

Related posts

ظفر یاب جلانی کو ہوا برین ہیمریج۔ اسپتال میں داخل۔

qaumikhabrein

حجاب لگا کر لڑکیوں کا کھیلنا بھی فرانس کو برداشت نہیں۔

qaumikhabrein

کووڈ دوا کی پہلی کھیپ پہونچی فلسطین۔ کو ویکس

qaumikhabrein

Leave a Comment