qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بی جے پی ایم اے ایل کو کسانوں نے پیٹ دیا۔ کپڑے بھی پھاڑ ڈالے

تین متنازعہ زرعی قوانین کے سلسلے میں مودی سرکار کے خلاف کسانوں میں زبردست غصہ ہے اور اسکا خمیازہ پارٹی کے لیڈروں کو بھگتناپڑ رہا ہے۔ ارکان اسمبلی کا اپنے حلقوں میں جانا دشوار ہو گیا ہے۔ جن بی جے پی ارکان کو عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا اب وہی بی جے پی ارکان عوام کو پھوٹی آنکھ نہیں بھا رہے ہیں۔ پنجاب کے مکتسر کے ملوٹ میں بی جے پی رکن اسمبلی ارون نارنگ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ زرعی قوانین سے ناراض کسانوں کے شدید غصے کا انہیں سامنا کرنا پڑیگا۔ ارون نارنگ ایک پریس کانفرنس کرنے ملوٹ گئے تھے لیکن انہیں دیکھتے ہی کسان بھڑک کر بے قابو ہو گئے اور انہوں نے نارنگ کو گھیر لیا۔ انکی پٹائی کی۔انکے کپڑے تک پھاڑ ڈالے۔ ایم ایل اے کی حفاظت کرنے میں وہاں تعینات پولیس اہلکار اور حکام کچھ ناکام رہے۔جب تک ارون نارنگ کو مشتعل کسانوں کے گھیرے سے پولیس اہلکار بحفاظت نکال پاتے تب تک ارون نارنگ کے کپڑے پھٹ چکے تھے۔

Related posts

وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں کا شدید احتجاج

qaumikhabrein

بحرین میں اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ۔اسرائلی پرچم نزر آتش۔

qaumikhabrein

اس سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ۔ہندستان میں نہیں ہوگا نظارہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment