qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بڑی تعداد میں اسرائیلی عرب امارات کی شہریت لے رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ ابنا

امارت لیکس نامی ویب سائٹ نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ اسکا کہنا ہیکہ دونوں ملکوں کے تعلقات قائم ہونے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ اسرائیلی باشندے عرب امارات کی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔ امارات کی اندر کی خبریں لیک کرنے کے لئے مشہور اس ویب سائٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں پانچ ہزار سے زیادہ اسرائیلی باشد ے عرب امارات کی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے عرب امارات کی آبادی کا ڈھانچہ بگڑ سکتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ عرب امارات کے ہمسایہ ملکوں کے لئے سلامتی کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ اس قسم کے دستاویز ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہیکہ بڑی تعداد میں اسرئیلی باشندے سرمایہ کاری کی آڑ میں امارات کی شہریت حاصل کررہے ہیں۔

خاص بات یہ ہیکہ امارات کے حکام سرمایہ کاری کرنے والے اسرائیلی باشندوں کو اپنے ملک کی شہریت چھوڑے بغیر عرب امارات کا شہری بننے کی اجازت دے رہے ہیں۔ جانکار ذرائع کا کہنا ہیکہ عام شہریوں کی آڑ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ایجنٹ بھی عرب امارات میں داخل ہوسکتے ہیں اور وہاں کے پاسپورٹ کے سہارے دیگر عرب ملکوں میں آ جا سکتے ہیں۔ جو عرب ملکوں کی سلامتی کی کے لئے خطرا ہوسکتا ہے۔(بشکری پارس نیوز)

Related posts

مودی جی۔ آخر جھوٹ کی بھی کوئی حد ہے۔۔جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

جو بائیڈن کا اسرائیل دورہ۔۔۔ مقبوضہ فلسطین فوجی چھاونی میں تبدیل

qaumikhabrein

ایران میں تیار ہوئی کورونا کی ہربل دوا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment